ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن کالج کے سید جاثم کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب؛ 6 جون سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہوں گے شریک

بھٹکل انجمن کالج کے سید جاثم کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب؛ 6 جون سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہوں گے شریک

Mon, 30 May 2022 20:33:29    S.O. News Service

بھٹکل  :30؍مئی  (ایس اؤ نیوز) بھٹکل انجمن کالج کے طالب علم اور بہترین کرکٹ کھلاڑی سید جاثم کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن بھٹکل کے پرنسپال نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق سید جاثم ابن عبدالجامعی ایس کے، بی بی اے سوم میں زیر تعلیم ہیں۔

بھٹکل کی لبیک نوائط کلب کے بہترین باولر جاثم یونیورسٹی کی سطح پرہونے والے سلیکشن کیمپ میں شامل ہوئے تھے جس میں انہوں نے بہترین پرفارمینس پیش کیا تھا، اسی کی بنیاد پر انہیں یونیورسٹی کی ٹیم کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں یکم جون سے 4جون تک ہونے والے کوچنگ کیمپ میں شرکت کے بعد جاثم ہندوستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس چنئی (تمل ناڈو) میں 6جون سے 15جون تک منعقد ہونےوالے انٹر یونیورسٹی چمپئین شپ ٹورنامنٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑٹیم کی نمائند گی کریں گے۔ اس موقع پر لبیک نوائط اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن سمیت انجمن  کالج انتظامیہ، کالج پرنسپال اور اساتذہ وغیرہ نے جاثم کو مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: